مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوب لبنان کے شہر کفرکلا میں ایک صہیونی ڈرون گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
المیادین کے مطابق یہ واقعہ مرجعیون ضلع میں پیش آیا، تاہم ابھی تک اس ڈرون کے گرنے کی وجہ کے بارے میں کوئی حتمی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی فضائیہ اور ڈرونز کی جانب سے جنوب و مشرق لبنان پر حملے جاری ہیں اور اسرائیل نے اپنے وعدوں کے برخلاف جنگ بندی کی پابندی نہیں کی ہے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق لبنانی میڈیا نے کہا ہے کہ صہیونی فوج کے ایک ڈرون نے جنوب لبنان کے شہر الضہیرہ پر حملہ کیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
آپ کا تبصرہ